بی سی سی آئی کا شارجہ میں کھیلنے سے انکار

بی سی سی آئی نے ایشیاء کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران اپنے میاچس شارجہ میں کھیلنے سے انکار کردیا۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کو ورلڈ ریکارڈ 228 ونڈے کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے۔ 2000 میں ہندوستان نے اس سنٹر کے تعلق اپنے خدشات کا اظہار کرکے کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ اس کے بعد سے ہندوستان نے شارجہ میں کوئی میچ نہیں کھیلا۔ 3 دن قبل ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں متحدہ عرب امارات کو ایشیاء کپ کی میزبانی دینے کا فیصلہ کیاگیا تو امارات بورڈ نے پیشکش کی کہ ان کے 3 گرائونڈ شارجہ، ابوظبی اور دبئی ایشیا کپ کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں لیکن ہندوستان نے شارجہ میں ایک بار پھر کھیلنے سے انکار کردیا۔ دوسری جانب پاکستان ایمرجنگ ایشیاء کپ میں اپنے تمام میچ پاکستان میں کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان اگلے ماہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں موجود بی سی سی آئی حکام نے واضح کیاکہ وہ ابوظبی اور دبئی میں کھیلنے کو تیار ہیں لیکن شارجہ میں نہیں۔ ایشین کرکٹ کونسل نے ہندوستان کو 2016 میں ایشیاء کپ کی میزبانی دی تھی۔ اس لئے ہندوستان کی اس شرط کو مان کو شارجہ اسٹیڈیم کو ایشیا کپ کی میزبانی نہ مل سکی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ 18 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیاء کپ میں گروپ اے میں شامل ہندوستان اور پاکستان کا میچ 21 ستمبر کو ہوگا۔ ٹیموں کی پوائنٹس پوزیشن طئے ہونے کے بعد سوپر 4 رائونڈ مرحلہ 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔ فائنل 30 تاریخ کو ہوگا۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم شارجہ میں 1984سے 2000 تک 72 ونڈے کھیل چکی ہے۔

جواب چھوڑیں