سری کانت اور سائنا نہوال سیمی فائنل میں داخل

عالمی نمبر ون شٹلر کا اعزاز حاصل کرنے والے کڈمبی سری کانت اور خاتون اسٹار کھلاڑی سائنا نہوال اپنی کامیابیوں کے سلسلہ کو برقرار رکھتے ہوئے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں بیاڈمنٹن سنگلز مقابلے جیت کر سیمی فائنل میں داخل ہوگئے۔ عالمی درجہ بندی میں نمبر ایک پر پہنچے سری کانت نے مرد سنگلز کوارٹر فائنل میں سنگاپور کے جن رئی ریان اینجی کو راست سیٹوں میں 21-15, 21-12 سے شکست دے کر آخری 4 میں رسائی حاصل کرلی۔ سریکانت کا آئندہ مقابلہ انگلینڈ کے راجیو اوسیف سے کل ہوگا ۔ حیدرآبادی شٹلر سائنا نہوال نے بھی شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ سائنا نے کنیڈا کی راشیل ہونڈیریچ کو راست سیٹوں میں 21-8, 21-13 سے شکست دیکر آخری 4 میں رسائی حاصل کی۔ سائنا نہوال کا آئندہ مقابلہ اسکاٹ لینڈ کی عالمی نمبر 18 کرسٹی گلمور سے ہوگا۔ ہندوستان کی ایک اور خاتون کھلاڑی رتھویک شیوانی زخمی ہونے کی وجہ سے ویمنس سنگلز کوارٹر فائنل مقابلہ سے دستبردار ہوگئیں۔

جواب چھوڑیں