ممبئی۔احمدآباد بلیٹ ٹرین کا  کرایہ 3 ہزار روپے

 ممبئی اور احمدآباد کے درمیان مجوزہ بلیٹ ٹرین کے مسافرین کو اپنی منزل کے لحاظ سے 250 روپے تا 3 ہزار وپے کرایہ دینا ہوگا۔ ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ حکومت کے بہت بڑے پراجکٹ کے امکانی کرایہ کا سرکاری اشارہ دیتے ہوئے منیجنگ ڈائرکٹر نیشنل ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ ایس آر سی ایل) اچل کھرے نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ یہ کرایہ آج کے حساب سے ہے۔ ممبئی اور احمدآباد کے درمیان 3 ہزار روپے اور باندرہ کرلا کامپلکس (بی کے سی) تا تھانے صرف 250 روپے دینے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کلاس کا کرایہ 3 ہزار روپے سے زائد ہوگا۔ سفر زیادہ قابل استطاعت ہوگا اور فلائٹ سے کم وقت میں طے ہوگا۔ (ایرپورٹ پہنچنے‘ بورڈنگ پاس لینے‘ سیکوریٹی چیک سے گذرنے اورڈپارچر گیٹ کے پاس انتظار کے حساب سے )۔ انہوں نے کہا کہ تھانے اور بی کے سی کے درمیان دیڑھ گھنٹہ کے سفر کا ٹیکسی کرایہ لگ بھگ 650 روپے ہوتا ہے لیکن ہائی اسپیڈ ٹرین سے یہ سفر صرف 15 منٹ میں طے ہوگا اور کرایہ صرف 250 روپے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین کے 10 ڈبوں میں ایک ڈبہ بزنس کلاس کا ہوگا۔ بزنس کلاس میں کھانا مفت ملے گا جبکہ دوسرے ڈبوں میں بل دینا ہوگا۔

جواب چھوڑیں