ونود کھنہ کو بعدازمرگ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ

 اداکار سے سیاستداں بنے ونود کھنہ کو جو گذشتہ برس گذرگئے‘ بعدازمرگ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دیا گیا ہے جو ہندوستان میں سنیما کا اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔ 65 ویں نیشنل فلم ایوارڈس جیوری نے فلمساز شیکھر کپور کی صدارت میں اجتماعی فیصلہ کیا کہ ونود کھنہ کو یہ ایوارڈ دیا جائے جنہوں نے بالی ووڈ کی بعض بے حد ہٹ فلموں جیسے میرے اپنے‘ انصاف‘ پرورش‘ مقدر کا سکندر‘ قربانی‘ دیاوان‘ میرا گاؤں میرا دیش‘ چاندنی‘ دی برننگ ٹرین اور امر اکبر انتھونی میں کام کیا تھا۔

جواب چھوڑیں