کیسس کا الاٹمنٹ‘ سپریم کورٹ کو اٹارنی جنرل کا تعاون درکار

سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال کا تعاون طلب کیا۔ سابق وزیر قانون شانتی بھوشن نے اپنی درخواست میں گذارش کی ہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا کو کیسس کے الاٹمنٹ میں سینئر ججس سے مشورہ کرنے کی ہدایت دی جائے۔ جسٹس اے کے سیکری اور جسٹس اشوک بھوشن پر مشتمل بنچ نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ وہ بنچ کی مدد کریں۔ انہوں نے معاملہ کی سماعت 27 اپریل کو مقرر کی۔ پی ٹی آئی کے بموجب سپریم کورٹ نے آج طے کیا کہ سابق وزیر قانون شانتی بھوشن کی دائر کردہ درخواست مفاد عامہ کی جانچ کی جائے۔

جواب چھوڑیں