آصفہ بانو کیس میں اقوام متحدہ کو کارروائی کی امید

جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں 8 سالہ لڑکی (آصفہ بانو) کی عصمت ریزی اور قتل کو لرزہ خیز قراردیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گٹیرس نے امید ظاہر کی کہ حکام‘ خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ خانہ بدوش بکروال قبیلہ(مسلم) کی لڑکی 10جنوری کو اپنے مکان کے قریب سے لاپتہ ہوگئی تھی اور ایک ہفتہ بعد اسی علاقہ سے اس کی نعش برآمد ہوئی تھی۔ اس واقعہ پر ہندوستان بھر میں برہمی کا اظہار کیا گیا۔

جواب چھوڑیں