امبیڈکر کو صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت

صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ رام جی امبیڈکر کو ان کی 127 ویں جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج تحسین پیش کرنے کی اہم تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے کیمپس میں منعقد کی گئی جہاں ان کے مجسمہ پرکووند ، نائیڈو اور مودی نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کانگریس صدر راہول گاندھی، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، سماجی انصاف اور تفویض کے وزیر تھاورچند گہلوٹ بھی موجود تھے۔اس سے پہلے ڈاکٹر امبیڈکر کو پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں بھی ان کی آئل پینٹنگ پر گلپوشی کی گئی۔ اس موقع پر ایک دعائیہ اجتماع کا بھی انعقاد کیا گیا۔بابا صاحب کی جینتی کے موقع پر ملک بھر میں تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔

جواب چھوڑیں