اُناؤ کیس‘ لڑکی کی لکھنو میں طبی جانچ

 اترپردیش کے اُناؤ کی 17 سالہ لڑکی کا میڈیکل ٹسٹ یہاں کے ایک ہسپتال میں ہفتہ کے دن کیا گیا۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ لڑکی کو اس کی ماں اور چچا کے ساتھ سخت سیکوریٹی میں لکھنو لایا گیا۔ طبی جانچ لوہیا ہاسپٹل میں ہوئی۔ بی جے پی کے مقامی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر پر عصمت ریزی کا الزام عائد کرنے والی لڑکی نے بعدازاں میڈیا سے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے جمعرات کے دن والے بیان سے اس کی ڈھارس بندھی ہے کہ خاطیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

جواب چھوڑیں