براوو‘ادکارہ نتاشہ سوری کے ہمراہ ہوٹل روم میں پکڑے گئے

 آئی پی ایل ایک ایسا ٹورنامنٹ ہے جہاں کھلاڑیوں کے چھکے اور چوکے دیکھنے کو تو ملتے ہی ہیں تاہم بالی ووڈ کے ستارے بھی کھلاڑیوں کے اردگرد منڈلاتے رہتے ہیں اور اب ویسٹ انڈیز کے ڈیرین براوو بالی ووڈ حسینہ کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں رنگے ہاتھوں ’’پکڑے‘‘ گئے ہیں ۔ براوو کی ہوٹل کے کمرہ سے جس بالی ووڈ حسینہ کے ساتھ تصویر سامنے آئی ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ نتاشہ سوری ہیں جو بظاہر تو چینائی سپرکنگز کی حمایت کررہی ہیں لیکن اپنے پیغامات میں وہ ٹیم کے بجائے خاص طورپر براوو کا نام لیتی نظر آرہی ہیں اور اس وجہ سے ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہوچکاہے کہ دونوں کے درمیان کوئی نہ کوئی تو ’’ کھچڑی‘‘ پک رہی ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ چینائی سوپر کنگز کا میچ دیکھنے کیلئے براوو نے ہی انہیں خصوصی نشست بھی دلوائی پر جس انہوں نے براوو کا شکریہ ادا بھی کیا اور ممبئی انڈینس کے خلاف میچ میں میان آف دی میچ کا صحیح حقدار بھی قرار دیا لیکن اس کے بعد ہوٹل کے کمرہ سے سامنے آنے والی تصویر نے تہلکہ ہی مچا رکھا ہے۔

جواب چھوڑیں