بی جے پی وزرا کے استعفے محبوبہ مفتی کو سونپ دیئے جائیں گے: رام مادھو

آصفہ بانو کیس میں ملزمین کی تائید کرکے تنازعہ پیدا کرنے والے 2 بی جے پی وزرا کے استعفے آگے کی کارروائی کے لئے چیف منسٹر محبوبہ مفتی کو سونپ دیئے جائیں گے۔ سینئر بی جے پی قائد رام مادھو نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ استعفے نہ صرف حلیف جماعت پی ڈی پی اور جموں وکشمیر کے عوام بلکہ پورے ملک کے اندیشے دور کرنے کے لئے ہیں۔ وزیر جنگلات لال سنگھ اور وزیر صنعتیں چندرپرکاش گنگا نے اپنے استعفے پیش کردیئے تھے۔

جواب چھوڑیں