سلامتی کونسل کا اجلاس فوری طلب  کرنے روس کا مطالبہ

 روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے ہفتہ کے دن شام پر فوجی حملہ کے لئے امریکہ اور اس کے حلیفوں پر تنقید کی اور کہا کہ واشنگٹن‘ شام میں انسانی بحران میں شدت پیدا کررہا ہے۔ انہوں نے ’’جارحانہ کارروائی‘‘ پر تبادلہ خیال کے لئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا اجلاس فوری طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔ پوٹین نے کہا کہ روس‘ شام پر حملہ کی سخت مذمت کرتا ہے جہاں روسی فوجی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانونی و جائز حکومت کی مدد کررہے ہیں۔ کریملین پریس آفس نے یہ اطلاع دی۔ پوٹین نے کہا کہ امریکہ نے شام کے شہریوں پر ’’کرائے گئے کیمیائی حملہ‘‘ کو جمعہ کی رات شام کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کیا۔ نیوز ایجنسی تاس نے یہ اطلاع دی ۔

جواب چھوڑیں