مصر میں 14 دہشت گرد اور8 فوجی ہلاک

 مصری فوج نے آج بتایا کہ اس نے گڑبڑزدہ وسطی سینائی میں 14 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے بڑا دہشت گرد حملہ ناکام کردیا ہے۔ دہشت گردوں نے مسلح افواج کی کیمپس میں گھسنے کی کوشش کی تھی اور 8 فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ فوج کے ترجمان تمرالفائی کے حوالہ سے الاہرام نے اطلاع دی کہ 8 مصری فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ مصر کے جاریہ آپریشن سینائی 2018 کے دوران پیش آیا ہے۔ مسلح افواج کے بیان میں کہا گیا کہ مارے گئے دہشت گردوں میں 4 دھماکو بیلٹ باندھے ہوئے تھے۔ سبھی دہشت گرد خودکار رائفلس ‘ میڈیم کیالیبر رائفلس اور آر پی جیز سے لیس تھے۔ انہوں نے ہفتہ کی صبح مصری مسلح افواج کے کیمپس میں گھسنے کی کوشش کی لیکن ان کی کوشش ناکام کردی گئی۔ مصر کے سینائی میں جنوری 2011 کے انقلاب کے بعد سے کئی دہشت گرد حملے ہوئے ہیں۔ 2013میں فوج کے ہاتھوں اسلام پسند صدر محمد مرسی کی بے دخلی کے بعد یہ حملے بڑھ گئے ۔ فوج شمالی سینائی علاقہ میں سیکوریٹی مہم چلارہی ہے جہاں سے بعض دہشت گرد سرگرم ہیں۔

جواب چھوڑیں