پنجاب اور آر سی بی میں آج سخت مقابلہ کا امکان

آئی پی ایل میں کل دوسرا میاچ میزبان کنگز الیون پنجاب اور چینائی سوپر کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پنجاب کو گذشتہ مقابلہ میں آر سی بی کے خلاف شکست ہوئی تھی جبکہ چینائی نے ابھی تک اپنے دونوں مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس طرح کل روی چندرن اشون اور مہیندر سنگھ دھونی کے درمیان ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ پنجاب کے پاس طاقتور بیاٹنگ لائن اپ ہے جس میں اوپنر کے ایل راہول‘ مینک اگروال‘ کرون نائیر‘ آرون فنچ‘ یوراج سنگھ اور مارکس اسٹاونس شامل ہیں۔ تاہم گذشتہ مقابلہ میں آرون فنچ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے جبکہ اسٹاونس بھی کچھ خاص نہیں کر پائے ۔ اسٹار کھلاڑی یوراج سنگھ کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیاہے کیونکہ وہ دونوں مقابلوں میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں جبکہ وہ فیلڈنگ کے دوران بھی بہتر تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے۔ بولنگ کے شعبہ میں کپتان اشون‘ افغان اسپنر مجیب الرحمن‘ اکشر پٹیل اور موہت شرما کے علاوہ اینڈریو ٹائی بھی اہم ثابت ہوںگے۔ دوسری جانب مہیندر سنگھ دھونی کی قیادت میں چینائی سوپر کنگز بہترین فام میں ہے اور مسلسل کامیابیاں حاصل کررہی ہے۔ چینائی کے پاس طاقتور بیاٹنگ لائن اپ کے ساتھ ساتھ مضبوط بولنگ اٹیک بھی ہے۔ شین واٹسن‘ امباٹی رائیڈو‘ سریش رائنا‘ کپتان دھونی‘ سیم بلنگز‘ رویندر جڈیجہ اور براوو کی شکل میں بہترین بلے باز ہیں جو کسی بھی بولنگ اٹیک کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ بولنگ کے شعبہ میں دیپک چاہار‘ ہربھجن سنگھ‘ شین واٹسن‘ جڈیجہ‘ عمران طاہر کے علاوہ براوو اور شردل ٹھاکر ہوںگے۔ میاچ رات 8 بجے سے کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں