چیف جسٹس سے فاسٹ ٹریک کورٹ قائم کرنے محبوبہ مفتی کی درخواست

چیف منسٹر جموں وکشمیر محبوبہ مفتی نے ریاستی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ وہ 8 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی و قتل کیس کی سماعت کے لئے فاسٹ ٹریک کورٹ (ایف ٹی سی) قائم کریں۔ جموں وکشمیر پولیس کی کرائم برانچ اس سلسلہ میں پہلے ہی 8 افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔ اسی دوران بی جے پی نے بھی ایف ٹی سی کی تائید کی ہے۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ محبوبہ مفتی نے چیف جسٹس کو مکتوب روانہ کیا ہے۔ یہ فاسٹ ٹریک عدالت اگر قائم ہوجاتی ہے تو ریاست میں ایسی پہلی عدالت ہوگی۔ فاسٹ ٹریک کورٹ کو سماعت 90 دن میں مکمل کرنی ہوگی۔

جواب چھوڑیں