ارون جیٹلی نے راجیہ سبھا کے رکن کی حیثیت سے حلف لیا

 مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی جوکہ گذشتہ ماہ راجیہ سبھا کیلئے دوبارہ منتخب ہوئے ہیں آج اپنی اس نئی میعاد کا حلف لیا ہے۔ جیٹلی پارلیمنٹ میں صدرنشین وینکیا نائیڈو کے چیمبر میں راجیہ سبھا کے رکن کی حیثیت سے حلف لیا ہے۔ ارون جیٹلی کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے انند کمار‘ایوان بالا میں قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد اور دوسرے کئی سینئر قائدین اس موقع پر موجود تھے۔ جیٹلی جنہیں دو اپریل کو ایوان کا قائد مقرر کیا گیا تھا ناسازی مزاج کی وجہ سے حلف نہیں لے سکے تھے۔ اترپردیش سے انہیں راجیہ سبھا کیلئے دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔ جیٹلی جوکہ گردہ سے متعلق عوارض میں مبتلا ہیں انہیں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (اے آئی آئی ایم ایس) کارڈیو نیرو ٹائور میں 6اپریل کو شریک کیا گیا تھا۔ ان کے گردہ کی پیوند کاری کی جانے والی تھی لیکن بعد میں انہیں ڈسچارج کردیا گیا کیونکہ عطیہ دہندگان کا عضو ان کیلئے مناسب نہیں تھا۔ انہیں تین دنوں تک ڈائیلاسس پر رکھا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں