دفتر منصف میں امراض قلب اور گردے کی تشخیص کا مفت کیمپ

ایڈیٹر انچیف روزنامہ منصف جناب خان لطیف محمد خان اور ڈپٹی ایڈیٹر انچیف روزنامہ منصف ڈاکٹر اسلم محمد خان کی سرپرستی میں آج دفتر منصف احاطہ کے ایل کے اسٹیٹ ‘ روبرو فتح میدان ( ایل بی اسٹیڈیم) کے سنٹرل ہال میں کارڈیو لوجی اور یورولوجی کا مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا ۔ شہر کے اولیو ہاسپٹل کے کارڈیو لوجسٹ ڈاکٹر محمد انس احمد ڈاکٹر نشید علی کنسلٹنٹ کارڈیک سرجن ، ڈاکٹر فیض اللہ خان یورولوجسٹ ، ڈاکٹر عدنان سید یورولوجسٹ اور ڈاکٹر فرید جنرل فزیشن نے مریضوں کی تشخیص اور معائنہ کے بعد انہیں دوائیں تجویز کیں۔ اسی کیمپ میں مریضوں کا بی پی ، جی آر بی ایس،ای سی جی ، ٹو ڈی ایکو، کا مفت ٹسٹ کیا گیا ۔ اس کیمپ میں اولیو ہاسپٹل کا طبی عملہ ‘ روزنامہ منصف کے شعبہ اشتہارات، سرکولیشن اکاونٹس، دیگر شعبوں سے وابستہ اسٹاف نے حصہ لیا۔روزنامہ منصف کے قارئین اور عوام کی کثیر تعداد نے اس کیمپ سے استفادہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں