سائنہ نہوال کو چیف منسٹر کی مبارکباد

چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے آج بیاڈ منٹن کھلاڑی سائنہ نہوال کو مبارکباد دی جنہوں نے ( نہوال) نے دولت مشترکہ کے کھیلوں میں ہندوستان کے لئے طلائی تمغہ (گولڈ میڈل) حاصل کیا ہے ۔ اتوار کے روز جاری کردہ سرکاری اعلامیہ میں چیف منسٹر کے سی آر نے 21ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں بیاڈ منٹن کے سنگل ویمن مقابلہ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر سائنہ نہوال کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوںنے اس توقع کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی سائنہ ، ملک و ریاست کیلئے مزید کا میابیاں حاصل کرتی رہیں گی ۔

جواب چھوڑیں