شہر میں سی پی ایم کی پانچ روزہ قومی کانفرنس کا چہارشنبہ سے آغاز

سی پی ایم کے پولٹ بیورو رکن بی وی راگھو لو نے کہا کہ18 تا 22 ؍ اپریل‘ آر ٹی سی کلیان منڈپم میں سی پی ایم کی5 روزہ قومی مہا سبھا منعقد ہوگی ۔ اس مہا سبھا کو محمد امین نگر کا نام دیا گیا ہے ۔8 اپریل کو سی پی ایم کے سینئر قائد ملو سورا جیم پارٹی پرچم لہرایں گے ۔ انہوںنے کہاکہ سبھا کی افتتاحی تقریب میں پانچ لیفٹ جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے ۔ سندریا وگیان بھون پرمیڈیا سنٹر قائم کیا جائے گا ۔ اس سبھا میں25 قرار داد یں منظور کی جائیں گی ۔ 22اپریل کو سرور نگر کے اسٹیڈیم میں جلسہ عام ہوگا ۔ راگھولو نے صحافیوں کو یہ بات بتائی ۔ انہوںنے کہاکہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ حکومت نے پریڈ گرانڈ پر جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ۔ ملک کی موجودہ حالات پر مباحث ہوں گے ۔انہوںنے کہاکہ مذہب کے نام پر سیاست کی سی پی ایم مخالف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو اطمانان بخش قیمت دلوانے کیلئے قانون بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ تعصبانہ رویہ اختیار کررہی ہے۔ پی ٹی آئی کے بموجب راگھولو نے مزید کہا کہ سی پی ایم کے جنرل سکریٹری 18 اپریل کو پارٹی کی 5 روزہ قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے اورخطبہ دیں گے 22اپریل کو عوامی جلسہ سے کانفرنس کا اختتام عمل میں آئے گا ۔ انہوںنے بتایا کہ سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ر یڈی اور دیگر لیفٹ جماعتوں کے قائدین بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ ملک بھر سے 780 مندوبین اور70 سے زائد مبصرین ، اس کانفرنس میں شریک رہیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ کانفرنس کے اختتامی دن، پارٹی کے نئے جنرل سکریٹری اور سنٹرل کمیٹی کا انتخاب عمل میں آئے گا ۔

جواب چھوڑیں