مدھیہ پردیش میں ٹرین حادثہ کئی افراد زخمی

کم از کم6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک پیاسنجر ٹرین کے 4 کوچس پٹری سے اتر گئے ۔ یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے ضلع کٹنی میں پیش آیا۔ ریلوے کے ایک عہدیدار نے آج یہ بات بتائی۔ کٹنی۔ چوپان پیاسنجر ہفتہ کو رات 10بجکر20منٹ پر پیپاریہ کلان اور سلہانہ اسٹیشنوں کے درمیان پٹری سے اتر گئی۔ ویسٹ سنٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر گجانند گپتا نے آئی اے این ایس کو یہ بات بتائی۔ ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوا ہے۔سرکاری عہدیدار نے مزید بتایا ہے کہ زخمیوں کو کٹنی ٹائون کے ایک دواخانہ میں شریک کردیا گیا ہے اور ٹریک جس کو نقصان پہنچا درستگی کا کام کیا جارہا ہے۔ یواین آئی کے بموجب ٹرین کے دوکوچس کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے تقریباً2درجن مسافرین زخمی ہوگئے۔ بتایاجاتا ہے کہ ریلوے ٹریک کے ٹوٹ جانے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

جواب چھوڑیں