وزیراعظم مودی کا آج سے دورہ سویڈن و برطانیہ

وزیر اعظم نریندر مودی 16 تا 20 ؍ اپریل سویڈن اور برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ اپنے اس دورہ میں وہ پہلی انڈیا۔ نارڈک سمٹ اور کامن ویلتھ ہیڈس آف گورنمنٹ میٹنگ (چیوگم) میں حصہ لیں گے۔ اختراع ٹکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون ان کے ایجنڈہ میں سرفہرست ہوگا۔ مودی 16 ؍ اپریل کی شام اسٹاکہوم پہنچیں گے۔ 30 سال میں ہندوستان کے وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی 1988 میں سویڈن گئے تھے۔ 17 ؍ اپریل کو مودی اور ان کے سویڈن ہم منصب اسٹیفن لافوین کی باہمی ملاقات ہوگی۔ توقع ہے کہ باہمی علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔ ہندوستان اور سویڈن کی باہمی تجارت سال 2016-17 بلین امریکی ڈالر سے گھٹ کر 1.9 بلین امریکی ڈالر ہوگئی لیکن دونوں ممالک نے 5 بلین امریکی ڈالر کی تجارت کا نشانہ رکھا۔ ہندوستان میں 170 سے زائد سویڈن کمپنیاں کاروبار کر رہی ہیں اور انہوں نے 1.4 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جب کہ 70 ہندوستانی کمپنیاں سویڈن میں کاروبار کررہی ہیں۔ سویڈن سے 17؍ اپریل کی شام مودی برطانیہ جائیں گے۔ مودی نومبر 2018ء میں بھی برطانیہ گئے تھے اور برطانوی وزیراعظم تھریسامے نومبر 2016ء میں ہندوستان آئی تھیں۔ 14 ہزار ہندوستانی طلبہ ماسٹر ڈگری پروگرام کے لئے ہر سال برطانیہ جاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں