کامن ویلتھ گیمس کا آسٹریلیا کی برتری کیساتھ اختتام

آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں کھیلے گئے 21 ویں کامن ویلتھ گیمس کا آج میزبان آسٹریلیا کی برتری کے ساتھ اختتام عمل میں آیا۔ آسٹریلیا گیمس میں ابتداء ہی سے سبقت بنائے ہوئے تھا جس اس نے مقابلوں کے اختتام تک برقرار رکھا۔ آسٹریلیا نے گیمس میں جملہ 198 میڈلس حاصل کئے جس میں 80 گولڈ‘ 59 سلور اور 59 برانز میڈلس شامل ہیں۔ انگلینڈ 136 میڈلس کے ساتھ دوسرے مقام پر رہا۔ انگلینڈ کو 45 گولڈ‘ 45 سلور اور 6 برانز میڈلس حاصل ہوئے۔ ہندوستان نے 66 میڈلس کے ساتھ گیمس میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ ہندوستان کو 26 گولڈ‘ 20 سلور اور 20 برانز میڈلس حاصل ہوئے۔ ایونٹ کی تاریخ میں ہندوستان کا یہ تیسرا بہترین مظاہرہ ہے۔ ہندوستان کو خاص طورپر ویٹ لفٹنگ اور شوٹنگ میں غیرمتوقع طورپر زائد میڈلس حاصل ہوئے جبکہ گیمس کے آخری دن بیاڈمنٹن میں سائنا نہوال نے بھی گولڈ میڈل دلایا۔ تاہم بیاڈمنٹن میں عالمی نمبر ایک کڈمبی سریکانت توقع کے مطابق گولڈ میڈل جیتنے میں ناکام رہے جنہیں فائنل میں شکست کے سبب سلور میڈل پر ہی اکتفا کرنا پڑا جبکہ سندھو کو بھی سلور میڈل حاصل ہوا۔

جواب چھوڑیں