راہول گاندھی کا دورۂ امیتھی ، کسانوں سے ملاقات

صدر کانگریس راہول گاندھی ، آج دو روزہ دورہ پر اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی پہنچے ۔ مقامی رکن پارلیمنٹ سب سے پہلے شکلا بازار میں واقع ای کانگریس قائد کی قیامگاہ پر پہنچے ، تاکہ انہیں خراجِ عقیدت پیش کرسکیں۔ یہ لیڈر 13 مارچ کو چل بسے تھے ۔ راہول گاندھی نے موضع پالی میں کئی کسانوں سے بھی بات چیت کی ۔ انہوں نے بجرنگ ، کشور نامی افراد اور دیگر کے ساتھ ان کے مسائل پر تبادلۂ خیال کیا ۔ جب کانگریس قائد ان سے ملنے پہنچے تو کسان اپنے کھیتوں میں گیہوں بو رہے تھے ۔ کسانوں نے اپنے رکن پارلیمنٹ کو آب پاشی سہولتوں کے فقدان ، خراب سڑکوں اور آوارہ جانوروں کے مسئلہ سے واقف کرایا ، جو ان کی فصلیں خراب کردیتے ہیں۔ قبل ازیں نئی دہلی سے لکھنؤ آمد پر جب بعض کانگریس قائدین کو پارٹی صدر سے ملاقات کا موقع نہیں دیا گیا تو ایک تنازعہ پیدا ہوگیا ۔ ان قائدین نے ریاستی قیادت کے خلاف نعرہ بازی کی اور ان کی رویے پر احتجاج کیا ۔یوپی کانگریس کے صدر راج ببر نے ایر پورٹ پر راہول گاندھی کا خیرمقدم کیا ۔ اس موقع پر سابق رکن راجیہ سبھا پرمود تیواری اور دیگر کئی قائدین بھی موجود تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ راہول گاندھی یہ دورہ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کے دورہ کے فوری بعد کررہے ہیں ، جو 13 اور 14 اپریل کو امیتھی میں تھیں۔ صدر کانگریس امیتھی میں دو دن گذاریںگے ، جب کہ تیسرا دن رائے بریلی میں اپنی والدہ و مقامی رکن پارلیمنٹ سونیا گاندھی کے ساتھ گذاریںگے۔ کانگریس صدر بننے کے بعد راہول گاندھی کا یہ دوسرا دورۂ امیتھی ہے۔

جواب چھوڑیں