روس کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت :جرمنی

جرمنی کے وزیر مائیکل راتھ نے یوروپی یونین سے کہاہے کہ وہ کوئی ایسا طریقہ کار اختیار کریں جس سے کہ روس کے ساتھ کشیدگی میں کمی کی راہ ہموار ہوتی جائے ۔ جرمن ‘یوروپ وزیر کا کہناہے کہ اس سلسلہ میں ایک متحدہ محاذ تشکیل دیاجاناچاہئے ۔ تاکہ کشیدگی میں کمی کرتے ہوئے علاقہ میں امن اور سکون کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے ان تاثرات کااظہار ایک مضمون میں کیاہے جو کہ اخبار ڈائی ویلٹ میں شائع ہواہے ۔ انہوں نے مزید کہاہے کہ چانسلر انجیلا مرکل اور وزیر خارجہ ہی کو ماس کو بھی چاہئے کہ اس سلسلہ میں پیشرفت کرے ۔ انہوں نے کہاہے کہ اب جبکہ روسی ایجنٹ کوزہر دینے کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں اس لیے ہم کو چاہئے کہ کشیدگی میں کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں ۔ روس کے خلاف یوروپ کی جانب سے جو تحدیدات عائد کی گئی ہیں اس سلسلہ میں بھی غور کیاجاناچاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ بات چیت کے ذریعہ روس کے ساتھ تنازعہ اور کشیدگی کو کم کیاجاسکتاہے ۔

جواب چھوڑیں