کوہلی کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کئی ریکارڈز

رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویراٹ کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ساڑھے چار ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔ راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں انہیں پروفیشنل کیریر کے 26 ہزار رنز مکمل کرنے کا موقع بھی مل گیا۔ انہوں نے 26 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بھی اسکور کی۔ وہ 53 نصف سنچریوں کی بدولت گوتم گمبھیر کے ہم پلہ بھی بن گئے ہیں۔ انہیں آئی پی ایل میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بلے باز کا اعزاز حاصل کرنے کیلئے مزید 31 رنز درکار ہیں۔ مذکورہ ریکارڈ پر اس وقت سریش رائنا کا قبضہ ہے۔ اسپنر یزویندر چاہل نے ونے کمار کا ریکاڈ چکنا چور کرتے ہوئے رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

جواب چھوڑیں