کے ٹی آر نے معظم جاہی مارکٹ کی عمارت کا معائنہ کیا

ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق وشہری ترقیات کے تارک راما رائو نے پیر کو تاریخی معظم جاہی مارکٹ (ایم جے مارکٹ) کا دورہ کیا۔ حکومت تلنگانہ نے اس تاریخی یادگار کی تزئین نو کا منصوبہ بنایا ہے۔ کے ٹی آر کے ساتھ سکریٹری بلدی نظم ونسق ارویند کمار اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ کے ٹی آر نے ان عہدیداروں کے ساتھ معظم جاہی مارکٹ کی عمارت کی چھت کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایت دیں۔ ارویند کمار نے حال ہی میں مارکٹ کے دکانداروں کا ا جلاس طلب کیا تھا اور انہیں بتایا کہ حکومت‘ اس تاریخی عمارت کی تزئین نو کرنے جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں