حیدرآباد میٹر و ریل کے دورانیہ میںآج سے اضافہ : کے ٹی آر

 ریاستی وزیر انفارمیشن وٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے آج کہا کہ حیدرآباد میٹرو ریل کے دورانیہ اوررفتار میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ مصروف ترین اوقات میں ہر سات منٹ کے وقفہ سے ایک میٹرو ٹرین چلائی جائے گی ۔ جبکہ غیر مصروف اوقات میں8 منٹ کے وقفہ سے ٹرین چلائی جائے گی جبکہ سردست15منٹ کے وقفہ میں ایک ٹرین چلائی جارہی ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کمشنر میٹرو ریل سیفٹی ( سی ایم آر ایس ) نے جدید سگنلنگ سسٹم کی منظوری دی ہے ۔ اس سے ٹرینوں کا دورانیہ دگنا ہوجائے گا ۔ ٹرینوں کے دورانیہ میں اضافہ کا اطلاق 30کیلو میٹر طویل میاں پور۔ امیر پیٹ ۔ ناگول راہداری پر ہفتہ کو 6 بجے صبح سے ہوگا ۔ کے ٹی آر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بے حد مسرت ہورہی ہے کہ سی ایم آر نے جدید سگنلنگ سسٹم کی منظوری دے دی ہے جس کی وجہ سے مصروف اوقات میں ہر 7منٹ کے وقفہ سے اور غیر مصروف اوقات میں ہر 8 منٹ کے وقفہ سے حیدرآباد میٹرو کی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔مصروف اورغیر مصروف اوقات کے دوران دونوں ریڈ (سرخ)ٹرین(میاں پور سے امیرپیٹ ) اوربلوٹرین(ناگول سے امیرپیٹ) لاینوں کے درمیان چلائی جائیں گی ۔ٹرینوںکے دورانیہ میں اضافہ کا اطلاق ، کل ہفتہ سے ہوگا ۔

جواب چھوڑیں