جموں و کشمیر اسپیکر کی اہلیہ کی جانب سے غیرقانونی تعمیر ۔ بی جے پی خاموش: عمر عبداللہ کیوں؟

اپوزیشن نیشنل کانفرنس کے قائد عمر عبداللہ نے آج نے نگروٹا میں ریاستی اسمبلی اسپیکر نرمل سنگھ کی اہلیہ کی جانب سے فوج کی اسلحہ ڈپو سے متصل مبینہ غیرقانونی تعمیرات کے سلسلہ میں بی جے پی کو نشانۂ تنقید بنایا ۔ عمر عبداللہ نے ٹوئٹر پیام میں کہا کہ ہندوستانی فوج جموں و کشمیر کے اسپیکر (جو حال ہی میں ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز تھے) کی اہلیہ کے خلاف عدالت سے رجوع ہورہی ہے ، اس کے باوجود ہم آپ سے ان قوم دشمنوں کے خلاف کچھ نہیں سن رہے ہیں ، جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں ۔ کیا میں پوچھ سکتا ہوں کیوں سابق چیف منسٹر اس اطلاع پر ردّ ِ عمل ظاہر کررہے تھے کہ فوج نے نرمل سنگھ کی اہلیہ ممتا سنگھ کے خلاف ہائی کورٹ میں تحقیر عدالت کارروائی شروع کی ہے ، کیوںکہ انہوں نے نگروٹا میں دفاعی تنصیب کے قریب تعمیر بند نہیں کی تھی۔ فوج نے جاریہ سال مارچ میں اس وقت کے ڈپٹی چیف منسٹر نرمل سنگھ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ تعمیری کام بند کردیں ، کیوںکہ یہ امتناعی زون میں انجام دیا جارہا ہے ۔ بعد ازاں فوج ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی تھی ، تاکہ تعمیری کام کو رکوایا جاسکے۔

جواب چھوڑیں