جے ڈی ایس کو حکومت بنانے کا موقع نہیں دیا جائے گا

راج بھون کو بی جے پی کی سازشوں کا مرکز قرار دیتے ہوئے سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے آج ان شکوک کا اظہار کیا کہ کانگریس کے تعاون سے جنتادل (ایس ) کو کرناٹک میں تشکیل حکومت کا موقع دیا جائے گا ۔ یہ اچھی بات ہے کہ دونوں سیکولر جماعتوں نے بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگرچیکہ دونوں جماعتیں پلیٹ فارم پر آگئی ہیں مگر انہیں شک ہے کہ جنتادل ایس کو ریاست میں حکومت بنانے کا موقع دیا جائے گا ۔ راج بھون جو مرکزکی سازشوں کا اڈہ بن گیا ہے ۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ کانگریس کی تائید سے جنتادل ایس کو حکومت بنانے کا موقع دے گا ۔ کانگریس اور جنتادل ایس کے پاس عددی طاقت ہونے کے باوجود انہیں حکومت بنانے سے روکا جائے گا ۔ پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے ایس سدھا کر ریڈی نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ کانگریس، جنتادل ایس کی تائید ضرور کرے گی ۔ مگر دوسری جانب بی جے پی بھی جنتادل ایس کے ارکان کو ہمنوا بنانے کی بھر پور سعی کرے گی ۔ انہوںنے کہا کہ میرے خیال میں کانگریس نے جے ڈی ایس کو غیر مشروط تائید کا پیشکش کرتے ہوے عقلمندی کا ثبوت دیا ہے ۔ معمر کمیونسٹ قائد نے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اپنے بل بوتے پر اقتدار حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے اس لئے اب کانگریس کو وزارت عظمی کے عہدہ کا خواب نہیں دیکھنا چاہئے اور اس جماعت کو مخالف بی جے پی محاذ کی قیادت کرنے کے دعویٰ سے دستبردارہوجانا چاہئے ۔ اسے سیکولر پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے اور ایس ڈی اے کو شکست دینے پر توجہ مرکوز کرنا چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ کانگریس کو کرناٹک میں اقتدار کھودینے کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لینا ہوگا ۔ اگر کانگریس اور جنتادل ( ایس) ماقبل انتخابات مفاہمت کی ہوتی تو بھاری اکثریت سے یہ انتخابات جیت جاتے ۔ راہول گاندھی کی زیر قیادت کانگریس پارٹی انتخابات میں متواتر شکست سے سبق حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ سی پی آئی قائد نے کہا کہ صرف اچھی تقاریر کرنے سے کچھ نہیں ہوتا بلکہ راہول گاندھی کو سیکولر جماعتوں کو قریب لانے کیلئے انقلابی فیصلے کرنے ہوں گے ۔ انہوںنے کہا کہ ذات کی برابرمساوات کی و جہ سے بی جے پی ، واحد بڑی جماعت کے طور پر ابھری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ شرمناک بات یہ ہے کہ بی جے پی نے بیلاری مافیا کی بھی مدد لی ۔ سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

جواب چھوڑیں