دھونی کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا: رائنا

 بائیں ہاتھ کے بلے باز سریش رائنا نے کہاکہ چینائی سوپر کنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی، آئی پی ایل 11 میں اس وقت جس طرح کی جارحانہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، اسے دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتاہے کہ کوئی ان کی جگہ نہیں لے سکتا۔ چینائی سوپر کنگس کے کھلاڑی اور ٹی۔20 کے عظیم بلے باز رائنا نے گڑگاؤں میں ایسکس کی نئی فٹ ویئر رینج لانچ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دھونی کے کیریر سے متعلق پوچھے جانے پر کہاکہ دھونی اس وقت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ مزید 2 تا 3 برس نہ صرف آئی پی ایل بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی کھیل سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں