رمضان المبارک کے آغاز پر مائیک پومپیو کا پیغام

 اپنے پیغام میں امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ مہینہ مسلمانوں کو یہ درس دیتا ہے کہ وہ ان لوگوں کی مدد کریں جو کم خوش نصیب ہیں۔ماہ صیام کے آغاز کے موقع پر امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو امن اور رمضان المبارک کی برکتوں کے لیے دعاگو ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان کا مہینہ ادب و احترام، فیاضی و سخاوت اور روحانی مشاہدہ نفس کا وقت ہے۔ رمضان المبارک کمیونٹی سے محبت بانٹے کا بھی مہینہ ہے اور اکثر و بیشتر اس مہینے میں خاندان اور دوستوں سے دوبارہ رابطے بحال کیے جاتے ہیں۔ یہ مہینہ مسلمانوں کو یہ درس دیتا ہے کہ وہ ان لوگوں کی مدد کریں جو کم خوش نصیب ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور دنیا بھر میں مسلمان اس مہینے کے دوران ہر روز اپنے معاشروں کے لیے عطیات دیں گے اور لاکھوں افراد خدمت اور اپنے ہمسائیوں کو کچھ لوٹانے کے لیے خصوصی انداز میں کام کریں گے۔

جواب چھوڑیں