ساؤتھ سنٹرل ریلوے میں ایکشن پلان پر عمل آوری۔ کیٹرینگ خدمات کو بہتر بنانا مقصود

ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے کیٹرینگ سرویس کو بہتربنانے کے علاوہ مسافرین پر مقررہ قیمت سے زائد رقم وصول کرنے کے خلاف ایک ایکشن پلان پر عمل آوری کا آغاز کردیا ہے ۔ وزیر ریلوے پیوش گوئل کی ہدایت پر ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے عہدیداروں نے معیارکو برقرار رکھتے ہوئے کیٹرینگ خدمات کو فروغ دینے ، ذائقہ دار، صفائی کے ساتھ ساتھ غذائی اشیائ، مشروبات اور واٹر بوتل کی زائد قیمتوں کی وصولی پر ایکشن پلان پر عمل آوری شروع کردی ہے ۔ جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے ونود کمار نے کیٹرینگ خدمات پر جائزہ اجلاس طلب کیا ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ایکشن پلان کو سختی کے ساتھ نافذکریں ۔ اس منصوبہ کو روبعمل لانے کا مقصد ٹرین کے تمام مسافرین کو رہنمایانہ خطوط کی روشنی میں معیاری غذائی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ مسافرین سے زائد قیمت کی وصولی ، کیٹرینگ کی اسٹاٹکس اور موبائیل خدمات کی دھوکہ دہی کو روکنے کیلئے یہ ایکشن پلان روبہ عمل لایا جائے گا ۔ 14 ستمبر 2017 سے مسلسل تنقیح اور دھاوے کے گئے ۔14ستمبر2017 سے 30 ‘ اپریل 2018 کے درمیان ، ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے حدود میں دھوکہ دہی معاملوں کے خلاف کاروائی کی گئی اور 3738 دھوکہ دہی معاملوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ اس دھاوؤں کے دوران1016 کیسوں کو ثابت کیا گیا 87.14 لاکھ روپے جرمانے وصول کئے گئے ۔ ان ڈیکوائے چکس میں کمرشیل آفیسرس، کمرشیل وکیٹرینگ انسپکٹرس، ٹکٹ و چیکنگ اسٹاف اور دیگر نے حصہ لیا ۔ پہلے سے ہی کسی ایک اسٹیشن کا انتخاب کیا جاتا ‘ پھر وہاں دھاوے کئے جاتے انہوں نے کہا کہ16 نومبر اور4 دسمبر 2017 اور23 مارچ کو کیٹرینگ ونڈرس کی کونسلنگ کی گئی ہے ۔

جواب چھوڑیں