سرفراز احمد کو فہیم اشرف سے مزید بہتر کارکردگی کی توقع

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلش حالات کبھی برصغیر کی ٹیموں کیلئے آسان نہیں رہے یہی وجہ ہے کہ آئرش ٹیم دوسری اننگز میں بھرپور واپسی کرنے میں کامیاب رہی اور پاکستان کیلئے میچ ایک وقت تھوڑا سا مشکل ہو گیا۔ انہوں نے کہاکہ پہلی باری میں فہیم اشرف نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جنہوں نے پی ایس ایل میں بھی اپنے کھیل سے متاثر کیا تھا۔ سرفراز نے کہاکہ قومی ٹیم میں ایک بولنگ آل رائونڈر کی ضرورت تھی جو فہیم اشرف نے پوری کردی جو اچھی بیٹنگ اور بولنگ کررہے ہیں اور امید ہے کہ وہ مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی دکھائیں گے خاص کر انگلینڈ میں کیونکہ انہیں آئرلینڈ میں کھیل کر اچھی تیاری کا موقع مل گیا ہے۔

جواب چھوڑیں