فلائی اوورس کے کام، احتیاطی اقدامات ضروری:کے ٹی آر

 وارانسی کے فلائی اوور کے گرنے کے واقعہ کے پیش نظر تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق و شہر ی قیات کے ٹی راما راو نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)کے انجینئروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ احتیاطی اقدام کے سلسلہ میں چوکسی اختیار کریں۔جی ایچ ایم سی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں فلائی اوور س اور گریڈ سپریٹرس کی تعمیر جارہی ہے ۔یہ کام اسٹراٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت کئے جارہے ہیں۔ وزیرموصوف نے جی ایچ ایم سی کے چیف انجینئر سریدھر کو ہدایت دی کہ وہ تمام کاموں کے نقائص کی جانچ کریں اور نامناسب انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیں ۔

جواب چھوڑیں