بی سی سی آئی نے ویمنس ٹی 20 چیالنج میاچ کے اسکواڈ کا اعلان کردیا

بی سی سی آئی نے آج 26 رکنی اسکواڈ برائے ویمنس ٹی 20 چیالنج میاچ کا اعلان کردیا ہے جو 22مئی کو وانکھیڈاسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اپنے طرز کا میاچ جس میں 26 کھلاڑی ہوں گے، بشمول 10 بین الاقوامی اسٹارس جن کا تعلق آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ یہ میاچ وائیووآئی پی ایل 2018 ء کوالیفائیر س کے بعد کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کے کپتان میگلانگ اپنے زخم سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور وہ ہرمن پریت کور زیرقیادت آئی پی ایل سوپرنوواس کا حصہ ہوں گی۔ جارحانہ بیاٹنگ کرنے والی اور ہندوستان کی ویمن ٹی 20نائیرکپتان سمرتی مندھانا آئی پی ایل ٹریل بلیزرس کی نمائندگی کریں گی۔ اسکواڈ ٹریل بلیزرس : الیشاہیلے، سمرتی مندھانا(کپتان)، سوزی بیڈس‘ دیپتی شرما، بیتھ مونی، جمیماروڈریگرس، ڈینئل ہیزلٹ، شکھاپانڈے، لیاتھانو، جھولان گوسوامی‘ ایکتابشٹ‘ پونم یادو، دیالن ہیمالتا۔ آئی پی ایل سوپر نوواس: ڈینیئل ویٹ، متھالی راج، میگلانگ ، ہرمن پریت کور(کپتان)‘ صوفی ڈیوائن، ایلیسے پیری، ویداکرشنا مورتی، مونامشرم، پوجا وسترکار، میگن شارٹ ، راجیشوری گائیکواڈ، انوجاپاٹل، تانیہ بھاٹیا۔

جواب چھوڑیں