جیٹھ ملانی‘ گورنر کرناٹک کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

 کرناٹک اسمبلی انتخابات میں قطعی اکثریت کے لئے 8 نشستیں کم ہونے کے باوجود بی جے پی قائد بی ایس یدیورپا کو تشکیل حکومت کی دعوت دینے گورنر وجوبھائی والا کے فیصلہ کے خلاف سینئر وکیل رام جیٹھ ملانی آج شخصی حیثیت میں سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے۔ چیف جسٹس دیپک مشرا ‘ جسٹس اے ایم کھنولکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ پر مشتمل بنچ نے جیٹھ ملانی سے کہا کہ وہ اپنی درخواست جمعہ کے روز متعلقہ بنچ کے سامنے پیش کریں۔ جیٹھ ملانی جنہوں نے قانون کی پریکٹس سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے‘ بنچ کو بتایا کہ گورنر کا فیصلہ ’’ دستوری عہدہ کا زبردست استحصال ‘‘ ہے۔

جواب چھوڑیں