جی ایچ ایم سی حدود میں 162 درخت گرپڑے

شہر میں آج بارش کے ساتھ تیزہوائیں چلنے سے 162درخت گرپڑے ۔جی ایچ ایم سی کے عہدیدارنے یہ بات بتائی۔ شہر کے مختلف مقامات پر جملہ 162درخت گرپڑے جبکہ 38مقامات پر پانی ٹھہرنے کی اطلاعات ہیں ۔ تمام شکایتوں سے جنگی خطوط پر نمٹاگیا ہے ۔ عنبرپیٹ میں سب سے زیادہ 5 سنٹی میٹربارش ریکارڈکی گئی ۔بارش سے شہریان کوجہاں شدید گرمی سے راحت ملی وہیں چھوٹے کاروباریوں کومشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ ریاست کے مختلف مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت 40ڈگری سلسیس درج کیاگیا مگر نظام آباد کے قریب بھیمگل ریاست کاگرم مقام رہاجہاں اعظم ترین درجہ حرارت 43.8 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیاگیا ۔

جواب چھوڑیں