سابق وزیراعظم ملایشیا نجیب رزاق کی قیامگاہ کی تلاشی

اسکینڈل میں ملوث ملایشیا کے سابق وزیراعظم کی قیام گاہ پر آج پولیس نے دھاوا کیا اور بھرپور تلاشی لی۔ ان کے وکیل نے اسے ہراسانی قراردیا۔ ملک کی نئی حکومت تاریخی انتخابات میں برسراقتدار آنے کے بعد بڑے رشوت ستانی اسکینڈل کی تیزی سے تحقیقات کروارہی ہے۔ کرپشن کے ملزم سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی کوالالمپور میں واقع قیام گاہ پر آج صبح کی ابتدائی ساعتوںمیں تقریباً ایک درجن پولیس گاڑیاں پہنچ گئیں۔ وہاں صحافیوں اور تماشائیوں کا بھی ہجوم اکٹھا ہوگیا۔ نجیب کے ایک وکیل نے بتایا کہ عہدیدار ‘ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلہ میں قیام گاہ اور ایک علیحدہ اپارٹمنٹ کی تلاشی لے رہے ہیں۔ تلاشی کا سلسلہ جمعرات کی دوپہر تک جاری رہا۔ 92 سالہ وزیراعظم مہاتر محمد کی زیرقیادت حکومت جس نے گذشتہ ہفتہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابیب حاصل کی۔

جواب چھوڑیں