شراپووا نے سبلکوا کواٹالین اوپن میں شکست دے دی

تین دفعہ کی چیمپئن ماریہ شراپوا ایک سیٹ پیچھے رہنے کے بعد سلواکیہ کی ڈومنیکا سبلکوا کو 3-6,6-4,6-2 سے شکست دے کر اٹالین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں داخل ہوگئیں۔ 18 ویں رینک کی آسٹریلیائی اشلی بارٹی کے خلاف پہلے راؤنڈ میں کامیابی کے بعد شرا پوا نے چہارشنبہ کو سلواکیہ کی کھلاڑی اور عالمی نمبر34کے خلاف غلبہ پانے میں ڈھائی گھنٹہ کے وقت درکار ہوا اور سخت مقابلہ کے بعد انہیں کامیابی نصیب ہوئی۔ ای ایف ای نے یہ اطلاع دی۔ سبلکوا نے پہلا جھٹکا ہی دیا ، انہوں نے حریف کے خلاف پہلا سیٹ بڑی آسانی سے جیت لیا جس میں انہوں نے اپنے فٹ ورک کا بہترین مظاہرہ کیاتھا اور بلاجبرغلطیاں نہیں کیں لیکن سلواکیہ کھلاڑی کی کامیابی کا فیصد پہلے سیٹ کے بعد گرگیا اور شراپوا نے دوسرے اور تیسرے سیٹ میں اپنی برتری منوائی۔ جس میں انہوں نے طاقتور گراؤنڈاسٹروکس کا مظاہرہ کیا، میں حقیقتاً آج کے میاچ کے اختتام پر کافی خوش ہوں۔ 40 ویں رینک کی شراپوا کے حوالہ سے ڈبلیو ٹی اے کے ویب سائٹ نے یہ بات بتائی۔ میں نے خیال کیاکہ کئی اچھی چیزیں مجھ سے دور ہیں لیکن مسابقت کے بعد میں نے یہ محسوس کیاکہ حریف کے خلاف بہترین ٹینس کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ روسی کھلاڑی کی سبلکوا کے خلاف 7میاچوں میں چوتھی کامیابی ہے اور ان کی حریف نے بھی ایک دہے قبل اٹالین اوپن میں ان کو شکست دی تھی۔ شرا پوا کا آئندہ مقابلہ تیسرے رینک کی اسپین کی گربائن مگروزا یا 24 ویں رینک کی آسٹریلیائی تاریہ گاویریلوگا سے ہوگا۔31 سالہ شراپوا اسپورٹس میں چوٹی پر واپسی کی کوشش کررہی ہیں۔ وہ 2016-17میں ڈوپنگ کی وجہ سے معطلی کا شکار ہوئیں اور وہ ویمنس کلے کورٹ کی بہترین دوسری کھلاڑی تسلیم کی جاتی ہیں جبکہ سرینا ولیمس کو پہلا مقام حاصل ہے۔ وہ پہلے ہی دو دفعہ کی فرنٹ چیمپئن ہیں اور ایک اور بارکلے کورٹ ٹینس ٹورنمنٹ میں واپسی کے لئے خودکو تیارکررہی ہیں جو 27مئی سے شروع ہونے والا ہے۔رائٹر کے بموجب عالمی نمبر5 کیرولینا پلیسکوا اٹالین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں ماریہ سکاری کے ہاتھوں 3-6,6-3,7-5 سے شکست کے بعد اپنی خودکوقابو میں نہ رکھ سکیں اور ریاکٹ کو پھینک دیا اور امپائر کے ساتھ تلخ مباحث بھی کئے۔ پلیسکوا کی جڑاوں بہن کرسٹینا جو دنیا میں 100رینک میں شامل ہیں، سوشیل میڈیا پر میروزنسکا پر تنقید کی جو کہ میاچ کے ریفری تھے۔ قبل ازیں ٹاپ سیڈ سیموناہالیپ نے بڑh بے رحمانہ مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کی نومی اوساکا کو 6-1,6-0 سے شکست دے دی۔ ہالیپ کا اب آئندہ مقابلہ امریکہ کی میڈیسن کیز سے ہوگا جس نے کروشیا کی کوالیفائر ڈوناوک کے خلاف 7-6(2), 7-6(0) سے کامیابی حاصل کی۔ عالمی نمبر2کیرولینا اوزنیاکی نے اپنی مہم بلجیم کی الیسن ویان کے خلاف 6-1,6-4 سے اطمینان بخش کاروائی کے ذریعہ شروع کی۔

جواب چھوڑیں