فیروز بخت احمد ، اُردو یونیورسٹی کے نئے چانسلر

 فیروز بخت احمد، ممتاز کالم نگار ، سماجی جہد کاراور ماہر تعلیم کو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا آج پانچواں چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ صدر جمہوریۂ ہند رام ناتھ کووند نے یونیورسٹی کے وزیٹر کی حیثیت سے ان کا تقرر تین سالہ میعاد کے لیے کیا ہے۔ فیروز بخت احمد، مولانا ابوالکلام آزاد کے رشتے کے پوترے ہیں۔ رجسٹرار ، اردو یونیورسٹی کے آج جاری کردہ اعلامیہ میں یہ اطلاع دی گئی۔ فیروز بخت، ظفر سریش والا کی جگہ لیں گے۔ فیروز بخت احمد ایک ممتاز صحافی اور قلمکار کے طور پر ملک بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اردو اور ہندی میں کئی کتابیں بھی تحریر کی ہیں، جن میں بچوں کے ادب پر کتابیں شامل ہیں۔ بحیثیت صحافی ان کے کالم ملک میں مختلف زبانوں کے مؤقر اخبارات میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔

جواب چھوڑیں