ٹریفک پولیس بھی راحت کاری میں سرگرم

llشہرمیں طوفانی بارش سے ہونے والی تباہی اورعوام کودرپیش مشکلات سے نمٹنے کے لئے محکمہ پولیس کے جوان بھی متحرک ہوگئے ۔ جی ایچ ایم سی اوردیگر محکموں کے ساتھ محکمہ پولیس کے ملازمین بھی راحت کاری میں شریک رہے ۔ شہر کے مختلف مقامات پر درخت گرپڑے تھے ۔ ٹریفک پولیس نے درختوں کونہ صرف ہٹادیا بلکہ پانی کی نکاسی کے لئے تیزتر اقدامات بھی کئے ۔ بارش کے رکنے کے بعد بھی تقریباً نصف گھنٹہ تک ٹریفک جام رہی ۔ ٹریفک پولیس عملہ نے ٹریفک نظام کوبحال کرنے میں سرگرمی کے ساتھ مساعی انجام دی۔رات میں صورتحال پرنظرکھنے کے لئے ہر پولیس اسٹیشن سے ایک ہیڈکانسٹبل اور دوہوم گارڈز کومجازگرداناگیا ہے ۔

جواب چھوڑیں