پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں4روپے فی لیٹر اضافہ ممکن

شہرحیدرآباد میں گزشتہ تین دنوں کے دوران پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیاہے ۔آئندہ چنددنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیڑ4تا6روپے اضافہ متوقع ہے۔ گذشتہ تین دنوں کے دوران حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 16پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 21پیسے کااضافہ ہواہے ۔جس کے بعد پٹرول کی قیمت فی لیٹر 79 روپے 45 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 72روپے 27پیسے ہوگئی ۔ یہاں اس بات کاتذکرہ ضروری ہے کہ پٹرول کی قیمت 14مئی کو 79 روپے 13پیسے تھی جو 16مئی کو بڑھ کر 79 روپے 45پیسے ہوگئی جبکہ 14مئی کو ڈیزل کی قیمت فی لیٹر71 روپے 80پیسے تھی جو بڑھ کر 72روپے 27پیسے ہوگئی ۔ تلنگانہ پٹرولیم ڈیلرس اسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ تین دنوں کے دوران پٹرول کی قیمت میں 32پیسے اورڈیزل کی قیمت میں 72پیسے کا اضافہ ہواہے ۔ جنرل سکریٹری اسوسی ایشن کے مطابق پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں اس وقت تک روزانہ 20تا30پیسے فی لیٹر اضافہ ہوتارہے گا جب تک مرکزی وریاستی حکومتوں کی جانب سے ٹیکس کی شرح میںکمی نہیں کی جاتی قیاس لگایا جارہاہے کہ آئندہ دو دنوں کے دوران پٹرول کی قیمت 80روپے اورڈیزل کی قیمت 74روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

جواب چھوڑیں