پھوگاٹ سسٹرس ایشیاڈ کیمپ سے خارج‘ببیتا زخمی

ڈسپلن شکنی کے تحت قومی کیمپ سے خارج کردہ مشہور پھوگاٹ سسٹرز کو اپنی غیرحاضری کے بارے میں وضاحت کرنی ہوگی تاکہ واپسی کا موقع مل سکے۔ قومی ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیوایف آئی) نے ببیتا کی جانب سے زخمی ہونے کی اطلاع پر یہ بات بتائی۔ گیتا اور ببیتاپھوگاٹ دونوں ہی کام ویلتھ گیمس میڈلسٹ ہیں جو ہر گھر میں ان کے نام ، ان کی کہانی پر مبنی فلمی پردے پر دھماکہ خیز فلم ’’دنگل‘‘ میں پیش کئے جانے کے بعد مشہور ہوگئے ہیں۔ جن میں چھوٹی بہن ریتو اور سنگیتا جاریہ قومی کیمپ لکھنو سے باہر ہوگئی ہیں۔ ڈبلیو ایف آئی نے ان کی جانب سے کیمپ میں غیر حاضری کی وجہ نہ بتانے پر یہ فیصلہ کیا ہے۔ ریسلرس نے قومی کھیل کا انتخاب جسمانی رپورٹ کی بنیاد پر شرکت کرنے والی تھیں۔ اگر انہیں کوئی مسئلہ درپیش نہ ہوتو وہ کوچس کو اب رپورٹ پیش کرتے ہوئے ا س کا حل تلاش کرسکتی ہیں۔ڈبلیو ایف آئی صدر برج بھوشن شرن سنگھ یہ بات پی ٹی آئی کو بتائی۔ لیکن گیتا ببیتا اور دیگر (مجموعی طورپر13 )ایسا نہیں کرسکتیں، انہوں نے کوئی اطلاع بھی نہیں دی ، یہ سنگین ڈسپلن شکنی ہے اور ڈبلیو ایف آئی نے اس سلسلہ میں انہیں باہرکردیا ہے اور ہم نے ان سے کہہ دیا ہے کہ وہ اپنے وطن ہی میں رہ کر لطف اندوز ہوں۔ فیڈریشن کی کاروائی ریسلر کے خلاف کرنے کا مطلب انہیں ایشین گیم ٹرائل سے باہرکیاجاسکتا ہے جو اس ماہ کے اواخر ہونے والے ہیں، جبکہ ایشین گیمس اگست ستمبر کے دوران انڈونیشیا میں منعقد ہوں گے۔ سنگھ نے تاہم یہ اشارہ دیا کہ ریسلر کو اس وقت راحت دی جاسکتی ہے اگر وہ یہاں پہنچ کر اطمینان بخش وضاحت کرسکیں۔ پہلے انہیں یہاں آنے دیجیئے اور پھر غیر حاضری کی وجہ بتائے ، فی الحال وہ قومی کیمپ سے باہرکردئیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں