ڈیوڈوارنرسڈنی کلب کرکٹ کیلئے کھیلیں گے

ذلت اٹھانے والے سابق آسٹریلیائی نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کلب کرکٹ کھیلتے ہوئے قومی ٹیم میں واپسی کے لئے اپنا راستہ بنائیں گے۔ جس کے دوران وہ سڈنی کی ریانڈوک پیٹریشم کے ساتھ کھیلیں گے۔ عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ اوپنر ایک سال کے امتناع کے دور سے گزررہے ہیں اور یہ کاروائی جنوبی آفریقہ میںتیسرے ٹسٹ کے دوران گیند کو مسخ کرنے کے سلسلہ میں ملوث ہونے پر بطور سزا دی گئی ہے‘ لیکن اب وہ کلب سطح کے کھیل کے لئے آزاد کردئیے گئے ہیں اور وہ ستمبر میں میدان میں واپسی کریں گے۔ پیانڈوک پیٹریشم کلب صدر مائیک وائٹنی جو سابق ٹسٹ فاسٹ بولر ہیں نے بتایاکہ وارنر کم ازکم پہلے سیزن میں تین ٹور میاچس کھیلیں گے۔ ہمیں ان کو شامل کرنے پر بڑی خوشی ہورہی ہے۔ وہ دوسری جنگ عظیم کے بعد آسٹریلیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ وہ ہمارے ایک کلب عہدیدار سے بات چیت کررہے ہیں اور سیزن کے چار راؤنڈس یا پھر تین میاچس کھیلیں گے۔ اس سے زیادہ مجھے کچھ پتہ نہیں۔ وارنر کو ناردرن ٹیری ٹیری کے محدود اوور کی اسٹرائک لیگ سے بھی مربوط کیاگیا ہے۔

جواب چھوڑیں