کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت جاریہ سال پہلے پیرانیشنل گیمس

افتتاحی نیشنل پیراگیمس ، نیشنل گیمس کے خطوط پر معذور اتھلیٹس کے لئے کھیلوانڈیا اسکیم کے تحت جون جولائی کے دوران بنگلور میں کھیلے جائیں گے۔ ہمہ قسم کے اسپورٹس ایونٹ برائے پیرااتھلیٹس کی تواریخ ریاستوں کے درمیان مقابلوں کے ذریعہ طئے کی جائیں گی جو 28 جون تا 7جولائی ہوں گے۔ وزارتِ اسپورٹس کی جانب سے جاری کردہ تکینکی ہینڈ بک کے مطابق یہ بات بتائی گئی۔ پیرالمپک کمیٹی ہند تکنیکی طور پر گیمس کے انعقاد کی ذمہ دار ہو گی اور تمام فنڈس وغیرہ اسپورٹس وزارت کی جانب سے کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت ہوں گے۔ گیمس 16 تا40عمر کے گروپ کے لئے (مردوخواتین) کے لئے ہوں گے جن میں پیرااتھلیٹکس ‘بیاڈمنٹن، چیس، بلائنڈ جوڈو، پیراپاورلفٹنگ، شوٹنگ پیرا اسپورٹس، پیراسوئمنگ، ٹیبل ٹینس، وہیل چیر باسک بال، وہیل چیر فینسنگ جیسے کھیل ہوں گے۔ ہرکھیل کے لئے مختلف زمرے پی سی آئی کی سرپرستی میں کئے جائیں گے۔ جملہ 416میڈلس ایونٹس ہوں گے (220برائے مرد اور180برائے خواتین اور 16مکسڈ ہوں گے)۔ جملہ شرکاء 2192 (1311 مرد)‘837 خواتین اور 44مکسڈ ایونٹس ہوں گے۔ ای سی آئی نائب صدرگرشرن سنگھ نے بتایاکہ گیمس دوسالہ افیر ہوگا۔ ان افتتاحی ایونٹ میں پیراایشین گیمس کے لئے کوالیفائر کو موقع دیاجائے گا جو جکارتہ میں اکتوبر کے دوران ہوں گے۔

جواب چھوڑیں