گواٹے مالا نے بھی یروشلم میں سفارتخانہ کھولا

 گواٹے مالا نے آج مقدس شہر یروشلم میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا۔ دو دن پہلے امریکہ کی طرف سے بھی سفارتخانہ کھولا گیا تھا جس پر فلسطنیوں میں خاصا غصہ ہے اور بین الاقوامی سطح پر بھی اس کی مذمت کی گئی ہے۔امریکہ کی طرف سے یروشلم میں سفارتخانہ کھولاے جانے کے خلاف غزہ سرحد پر پیر کو مظاہرہ کررہے فلسطینی لوگوں پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی تھی جس میں کئی لوگ مارے گئے تھے۔ کئی ہفتہ سے جاری اسرائیل مخالف مظاہرہ کی وجہ سے کشیدگی عروج پر ہے۔گواٹے مالا کے صدر جمی مورالس اور اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتین یاہو مغربی یروشلم میں واقع ایک دفتر کمپلکس میں نئے سفارتخانہ کے افتتاح کے موقع پر موجود تھے۔ مسٹر نتن یاہو نے اس موقع پر کہاکہ یہ محض اتفا ق ہے کہ گواٹے مالا یروشلم میں اپنا سفارتخانہ کھولنے والوں میں سرفہرست ہے۔ آپ ہمیشہ اول آنے والوں میں شمار رہیں۔ آپ اسرائیل کو تسلیم شدہ حیثیت دینے والے دوسرے ملک ہیں۔

جواب چھوڑیں