اُردو یونیورسٹی انٹرنس ٹسٹ، ہال ٹکٹ ویب سائٹ پر دستیاب

 مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انٹرنس ٹسٹ کی اسا س پر داخلے کے مختلف روایتی طرز کے کورسس اور بی ایڈ (فاصلاتی) کے داخلہ امتحانات 26 اور 27 ؍ مئی کو منعقد کیے جارہے ہیں۔ ہال ٹکٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر جاری کردیئے گئے ہیں۔ روایتی طرز کے کورسس کے داخلہ امتحان یونیورسٹی ہیڈ کوارٹر حیدرآباد کے علاوہ آسنسول (مغربی بنگال)، اورنگ آباد (مہاراشٹرا)، اعظم گڑھ، سنبھل ، لکھنؤ (اتر پردیش)، بنگلورو ، بیدر (کرناٹک)، بھوپال (مدھیہ پردیش)، کٹک (اڈیشہ)، دربھنگہ، کشن گنج ، پٹنہ (بہار)، دہلی (این سی آر)، گواہاٹی (آسام)، کڑپہ (آندھرا پردیش)، سری نگر (جموں و کشمیر) میں منعقد ہوں گے۔ بی ایڈ (فاصلاتی) کے لیے انٹرنس ٹسٹ اس کے مراکز واقع حیدرآباد، پونے، آسنسول، پٹنہ، سری نگر، جموں، دہلی، بھوپال، بنگلور اور اورنگ آباد میں منعقد کیے جائیں گے۔ امیدوار یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب لنک کے ذریعہ ہال ٹکٹ ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہال ٹکٹ کے علاوہ اپنا کوئی معتبر فوٹو شناختی کارڈ ساتھ رکھیں تاکہ شناخت کی جاسکے۔جن امیدواروں کے پاس ہال ٹکٹ اور شناختی کارڈ نہیں ہوگا انہیں امتحان لکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں