مینٹل ہے کیا‘ کی کاسٹ میں امائرہ دستور کی شمولیت

 امائرہ دستور ‘راج کمار رائو اور کنگنا رانائوت کے ساتھ ’’مینٹل ہے کیا‘‘ کی کاسٹ میں شامل ہوگئیں۔ 25سالہ اداکارہ اس نفسیاتی فلم میں رائو کی معشوقہ کا کردار ادا کریں گی۔ فلم کے ہدایت قومی ایوارڈ یافتہ پرکاش کوویلاموڈی ہوں گے۔ جبکہ ایکتا کپور کے بالاجی موشن پکچرس اور شیلیش آر سنگھ کا کرما میڈیا فلمساز ہیں۔ کہانی نویس کنیکا ڈھلون کی اس فلم میں رائو اور رانائوت ‘2014ء کی فلم ’’کوئن‘‘ کے بعد دوبارہ یکجا ہورہے ہیں۔ دستور لینا یادو کی ’’راجما چاول‘‘ اور تلگو سوپر ہٹ فلم ’’پرستھانم‘‘ کے ہندی ری میک میں علی فضل کے مقابل نظر آئیں گی۔ اس فلم میں سنجے دت بھی ہیں۔ دستور کو آخری بار ’’کالا کنڈی‘‘ میں دیکھا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں