میں بہتر سے بہتر ہونے کی کوشش کرتی ہوں: سوناکشی

 اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ ان کا ہدف خود کو بہترین بنانے حتی الامکان کوشش کرنا ہے۔ سوناکشی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’میرا ہدف ہر روزخود کو بہتر بنانے کی حتی الامکان کوشش کرنا ہے۔ میں آج جیسی پہلے کبھی نہیں تھی۔ اب جبکہ میں یہاں پہنچ چکی ہوں تو صرف بہتر او ر بہتر ہونا چاہتی ہوں۔ میں اپنے جسم کو فٹ رکھنے غذا سے لے کر ورزش تک سب کچھ کرتی ہوں۔ آخر کار سخت محنت اور لگن کا ثمر ملتا ہے کیو ںکہ طویل المدت میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔ سوناکشی اور ان کے ’’کلنک‘‘ کے ساتھی اداکار ورون دھون انسٹاگرام پر اپنی صحت مندی کی کہانی پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ وہ اپنے ورک آئوٹ سیشن سے کلپس پوسٹ کرنے اسی ذریعہ کا استعمال کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں