میں مساوات پر یقین رکھتی ہوں: کرینہ

 اداکارہ کرینہ کپور خان جو عنقریب ’’ویرے دی ویڈنگ میں نظر آئیں گی‘‘ کا کہنا ے کہ وہ حقوں نسواں کی علمبردار نہیں اور مساوات پر یقین رکھتی ہیں۔ کرینہ اپنی ساتھی اداکارہ سونم کپور، سورا بھاسکر اور شیکھا تلسانیہ، ڈائرکٹر ششانکا گھوش اور پروڈیوسرس رہیا کپور اور ایکتا پور کے ساتھ منگل کو ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کے میوزک لانچ پر موجود تھیں۔ جب ان سے حقوق نسواں کے تصور سے متعلق پوچھا گیا تو کرینہ نے کہا کہ ’’میں مساوات پریقین رکھتی ہوں۔ میں یہ نہیں کہوں گی کہ میں حقوق نسواں کی علمبردار ہوں، اس کے بجائے میںکہوں گی کہ میں عورت ہوں اور سب سے بڑھ کر ایک انسان ہوں۔ مجھے کرینہ کپور ہونے کے علاوہ سیف علی خان کی بیوی کے طور پر جانے جانے پر بھی فخر ہے۔‘‘ ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ شہر میں مقیم چار سہیلیوں اور زندگی میں ان کی جدوجہد کی کہانی ہے۔ کرینہ اپنی نجی زندگی سے متعلق ہمیشہ بے باک رہی ہیں مگر اس فلم میں وہ ایسا کردار ادا کررہی ہیں جسے عہد و پیماں سے ڈر ہے۔

جواب چھوڑیں