ہر ڈائرکٹر کے ساتھ میں نے کچھ نیا سیکھا: سونو سود

اداکار سونوسود کا تعلق پنجاب کے موگا جیسے چھوٹے شہر سے ہے اور اب تک وہ بین الاقوامی اسٹار جیکی چان کے علاوہ سلمان خان، اکشے کمار جیسے ستاروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر نئے ڈائرکٹر کے ساتھ کام کرکے انہیں کچھ نیا سیکھنے کو ملا ہے۔ سونو نے ممبئی سے بذریعہ ای میل انٹرویو میں کہا کہ ’’میری اداکاری کا سفار خاصا دلچسپ رہا۔ موگا جیسے چھوٹے شوہر سے آکر چیکی چان کے ساتھ کام کرنا ایک طویل سفر رہا حالانکہ ابھی بہت دور جانا ہے۔ ہر نئے ڈائرکٹر کے ساتھ کام کرنے پر مجھے کچھ نیا سیکھنے کو ملا۔ اپنی فلموں کے لیے میں نے مختلف زبانیں سیکھیں۔ آج میں جو بھی ہوں اور جو بھی اداکاری مجھے آتی ہے وہ صرف کیمرے کے سامنے تجربہ کی بناء پر ہے۔‘‘ سونو نے 1999ء کی ٹامل فلم ’’کلاژگر‘‘ کے ذریعہ فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل بطور ماڈل اپنا کیریئر شروع کیا تھا۔ بالی ووڈ میں بغیر کسی سرپرست کے انہوں نے ’’یووا‘‘، ’’جودھا اکبر‘‘، ’’دبنگ‘‘ اور ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ جیسی فلموں میں اپنا نام بنایا۔ ان کی اگلی فلموں میں روہت شیٹی کی رنویر سنگھ کے ساتھ ’’سمبا‘‘ اورکنگنا رانائوت کے ساتھ ’’منی کارنیکا: دی کوین آف جھانسی‘‘ شامل ہے۔

جواب چھوڑیں